: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 14 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی شرح میں کمی اور اس سے شفایاب ہونے والے یومیہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز 10 لاکھ سے نیچے آگئے ہیں ادھر اتوار کو14 لاکھ 99 ہزار 771 افراد کو کورونا کے ٹیکےلگائے گئے ملک میں اب تک 25 کروڑ 48 لاکھ 49 ہزار 301 افراد کو ویکسین دیئے جا چکے ہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے
پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 70421 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 10 ہزار 410 ہوگئی۔ اسی دوران ایک لاکھ 19 ہزار 501 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 947 افراد اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 53 ہزار ایک سے گھٹ کر نو لاکھ 73 ہزار 158 رہ گئے ہیں۔