: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 نومبر (ایجنسی) چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نکسلی انتہا پسند سے متاثر علاقے کی 18 نشستوں کے لئے آج پولنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوگئی اور 70 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اس دوران ڈپٹی الیکشن کمشنر اومیش سنہا نے یہاں اخبار
کانفرنس میں بتایا کہ آٹھ اضلاع کی ان سیٹوں پر رائے دہندگان نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نکسلی انتہاپسندی سے متاثر ان نشستوں پر پولنگ پرامن رہی اور کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ اس دوران رائے پور سے موصول اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے کی پولنگ میں 75 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔