راجستھان/12ڈسمبر(ایجنسی) راجستھان میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے 17 مسلم امیدواروں میں سے صرف سات اميدواروں کو ہی کامیابی حاصل ہوئی۔ رفیق خان کو آدرش نگر سے، امین کاغذی کو كشن پول سے، دانش ابرار کو سوائی مادھوپور سے، صالح محمد کو پوكرن سے، زاهدا خان کو كاماں سے، امین خان کو شیو اور حاکم علی کو فتح پور اسمبلی حلقوں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ادھر الور ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ کے بی ایس پی امیدوار کے
انتقال کی وجہ سے ملتوی ہوئے انتخابات کی وجہ سے کانگریس امیدوار صفیہ خان کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
کانگریس نے کل 16 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جبکہ بی جے پی نے واحد امیدوار ٹونک سے وزیر ٹرانسپورٹ یونس خان کو موقع دیا تھا۔ وہ کانگریس ریاستی صدر سچن پائلٹ سے الیکشن ہار گئے۔ اسي طرح کانگریس کے رفیق منڈیليا کو چرو سیٹ پر، ایوب خان کو سورساگر سے،گل ناز (گڈو) کو لاڈپورہ سیٹ پر، ذاکر حسین کو مكرانا سے، ناگور سے حبیب الرحمن ، پشکر سے نسیم اختر، سنگريا سے شبنم، تجارا سے دررو میاں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔