نئی دہلی/1ڈسمبر(ایجنسی) اب حکومت چھ ماہ کے بچوں کو بھی آدھار سے جوڑنے جارہی ہے ۔
یہ اطلاع خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راکیش شریواستو نے آجا
صحافیوں کو دی ۔
قومی غذائیت مشن کی تشکیل کے اعلان کی اطلاع دینے کے لئے منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں مسٹر شریواستونے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ غذائیت کی کمی دور کرنے کی غرض سے چھ ماہ کے بچے کی شناخت کے لئے اسے آدھار کارڈ سے جوڑا جائیگا۔