نئی دہلی،6 اپریل ( یواین آئی) ملک کی مختلف ریاستوں میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 693 نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4067 ہو گئی ہے اور32 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی
تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے ہیں ۔
اس دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 200 نئے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 21مزیدافراد کی موت ہوئی ہے۔