لیما، 12 مئی (ژنہوا) پیرو میں منگل کے روز کورونا کے 1515 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68822 تک پہنچ گئی اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1961 ہو گئی ہے۔
متاثرین میں سے 6648 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ متاثرین
میں سے 22406 لوگوں نے كوارنٹین مدت مکمل کر لی ہے یا انہیں اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
پیرو کے دارالحکومت لیما میں کورونا نے سب سے زیادہ قہر برپا کیا ہے اور یہاں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 44333 ہے۔ پیرو میں کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 24 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔