نئی دہلی، 2 مئی (یواین آئی) سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشرقی دہلی میں تعینات ایک بٹالین کے 68 مزید جوانوں کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا ہے۔
سی آر پی ایف کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ تمام جوان مشرقی دہلی میں ایک بٹالین سے منسلک ہیں۔ اس بٹالین میں مثبت کیسز کی کل تعداد اب
بڑھ کر 122 ہو گئی ہے۔
افسر نے بتایا کی فوج میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 127 ہو گئی ہے۔ ایک جوان کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکا ہے جبکہ سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کی کوروناوائرس سے انتقال ہو گیا تھا۔
پچپن سالہ مسٹرمحمد اکرام حسین کی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ منگل کو انتقال ہو گیا تھا۔