اورنگ آباد، 08 اکتوبر (یواین آئی) مہاراشٹر اسمبلی میں مراٹھواڑہ کی 46 سیٹوں پر آئندہ 21 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے کل 676 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ پیر کو باغیوں سمیت کئی امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
الیکشن دفتر کے ذرائع کے مطابق آخری دن ناندیڑ ضلع سے 193، بیڑ سے 87، اورنگ آباد سے 75، جالون سے 54، لاتور سے 41، عثمان آباد سے 32، پربھني سے 28 اور هنگولي ضلع سے 21 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
مراٹھواڑہ علاقے سے 1448 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل
کئے جن میں سے جانچ کے بعد 1207 کو درست قرار دیا گیا۔ پیر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد ناندیڑ کی نو نشستوں کے لئے 134 امیدوار، اورنگ آباد کی نو نشستوں کے لئے 133، بیڑ کی چھ سیٹوں کے لئے 115، لاتور کی چھ اور جالنہ کی پانچ سیٹوں کے لئے 79-79،امیدوار، پربھني کی چار نشستوں کے لئے 53، عثمان آباد کی چار سیٹوں کے لئے 50 اور هنگولي کی تین اسمبلی سیٹوں کے لئے 33 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
مراٹھواڑہ کی 46 سیٹوں کے لئے آئندہ 21 اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ کے لئے تقریباً 1.50 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔