: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ بہار میں تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں پسماندہ طبقات، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل (ایس سی/ ایس ٹی) کے لیے ریزرویشن کی حد 50 سے بڑھاکر 65 فیصد کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو خارج کرنے والے پٹنہ
ہائی کورٹ کے 20 جون کے فیصلے کے خلاف راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی درخواست پر غور کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے آر جے ڈی کی عرضی پر نوٹس جاری کیا اور اس پر بہار حکومت کی طرف سے دائر ایک اور درخواست کے ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔