نئی دہلی ، 10 جون (یواین آئی) مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی اور گجرات میں اب تک 178،024 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جو مجموعی متاثرین کا 64.36 فیصد ہے۔
صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و
شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 9985 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 276،583 ہوگئی ہے۔
ملک میں اس وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 7،745 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 135،206 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔