میکسیکو/2مئی(ایجنسی) میکسیکو کی جیل میں حکام نے 63 قیدیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرکے دلچسپ روایت قائم کی ہے جس پر ملک کے عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔
اجتماعی شادی کے بندھن میں جڑنے والے قیدیوں میں بعض کو کئی سال کی قید کا سامنا ہے تاہم وہ رہائی
اور خوش گوار زندگی کے لیے پرامید ہیں۔
سلاخوں کے پیچھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے خورخی ارمانڈو کی شادی کورینا شاویز کے ساتھ کرائی گئی۔ دونوں سیوداد خواریتھ کی سینٹرل جیل میں بہت خوش نظر آ رہے تھے۔ حالانکہ37 سالہ ارمانڈو سات ماہ قبل بلیک میلنگ کے الزام میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔