نئی دہلی، 23 جولائی ( یو این آئی ) حکومت نے سال 2024-25 کے عام بجٹ میں وزارت دفاع کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ 6 لاکھ 21 ہزار 940 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو کل بجٹ کا 12.9 فیصد ہے وزیر دفاع راج ناتھ
سنگھ نے منگل کو لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے پیش کردہ بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار وزارت دفاع کے لیے سب سے زیادہ 6,21,940.85 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو پہلے عبوری بجٹ میں کیے گئے تھے۔