نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) ایران میں پھنسے 58 ہندوستانی شہریوں کے پہلے جتھے کو لے کر ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ سی -17 گلوب ماسٹر منگل کی صبح غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پہنچا جس
میں 31 خواتین، 25 مرد اور دو بچے شامل ہیں۔
ان سبھی ہندوستانیوں کی کورونا وائرس جانچ کرائی گئی۔
ہندوستانیوں کی واپسی کے ساتھ ہی ایران سے 529 نمونے جانچ کے لئے بھی لائے گئے ہیں۔