: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہرادون، 28 فروری (یو این آئی) اتراکھنڈ میں ہندوستان-تبت-چین سرحد پر واقع منا گاؤں میں جمعہ کی صبح شدید بارش اور برف باری کے درمیان سڑک کی تعمیر کے کام میں لگے 57 مزدوروں کے برفانی تودے کے نیچے دب جانے کی خبر کے بعد حکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ردھم اگر وال کے مطابق اب تک 15
کارکنوں کو بچایا گیا ہے۔ جبکہ دوسروں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کر کے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر دھامی نے لکھا کہ "سرحدی ضلع چمولی کے منا گاؤں کے قریب بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے تعمیراتی کام کے دوران کئی مزدوروں کے برفانی تودے کے نیچے دب جانے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔