نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے علاوہ علاج مہیا کرنے میں 56 طرح کی اسسٹنٹ سروسز سے وابستہ افراد کو قانونی درجہ دینے والا ایک بل بدھ کے روز لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے وقفہ سوال کے بعد ایوان میں قومی معاون اور صحت حفاظت
پیشہ ور کمیشن بل 2021 پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزادی کے بعد سے اسپتالوں میں کام کرنے والے معاون صحت اہلکاروں کو قانونی درجہ نہیں دیا گیا۔
لیب ٹیکنیشین، ریڈیولاجسٹ، فیزیوتھیریپسٹ، ڈایٹیشین، ایکسرے ٹیکنیشین، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی ٹیکنیشین وغیرہ صحت خدمات مہیا کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔