حیدرآباد22اپریل(یواین آئی)تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 5,567نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,73,468ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,899ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ
24گھنٹوں کے دوران مزید 23اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 2,251 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,21,788 ہوگئی ہے۔