نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 5,383 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,45,58,425 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی
تعداد اسی عرصے کے دوران 6 ہزار 424 رہی جس کی وجہ سے اب صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 695 ہو گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.26 ویکسین دی گئی ہیں۔