: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جالندھر، 10 مئی (یو این آئی) پنجاب میں جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ بدھ کی شام 6 بجے ختم ہوگئی اور اس وقت تک 52.3 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ای وی ایم میں 19 امیدواروں کی سیاسی قسمت پر مہر ثبت کردی۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کے لیے 1972 پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے۔ ووٹنگ کے آخری وقت تک بہت سے ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ دن میں دھوپ زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر ووٹرز کم و بیش گھروں پر ہی رہے تاہم دن پڑھتے ہی ووٹرز نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا۔ ابتدائی طور پر صبح
کے وقت ووٹنگ کا عمل ست رہا لیکن اس دوران پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ پولنگ کے اختتام پر بھی کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں تھیں۔ ایسے میں ووٹنگ کے حتمی اعداد و شمار میں کچھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اس لوک سبھا کے نواسمبلی حلقوں میں سے، کرتار پور میں سب سے زیادہ 52.8 فیصد اور جالندھر کینٹ میں سب سے کم ووٹنگ 44.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ان کے علاوہ آدم پور میں 50.02 فیصد، جالندھر سینٹرل میں 45.3 فیصد، جالندھر نارتھ میں 51.1 فیصد، جالندھر ویسٹ میں 52 فیصد، نکودر میں 50 فیصد، فلور میں 52 فیصد اور شاہکوٹ میں 52.5 فیصد پولنگ ہوئی۔