the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں/3اگست(ایجنسی) جموں و کشمیر کے شہید جوان اورنگ زیب کے دوستوں نے ان کی شہادت کا بدلہ لینے کی قسم کھائی ہے۔ شہید اورنگ زیب کے 50 سے زیادہ دوست سعودی عرب سے اپنی موٹی تنخواہ والی نوکریاں چھوڑ کر واپس لوٹے ہیں ۔ ان سب کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ فوج یا پولیس میں بھرتی ہوکر اپنے دوست کی شہادت کا بدلہ لیں۔ سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر آنا آسان نہیں تھا ، نوکری چھوڑنے میں تمام طرح کی مشکلات بھی آئیں ، لیکن اورنگ زیب کی موت کی خبر ملتے ہی انہوں نے نوکری چھوڑ کر بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا اور اب وہی کرنے کیلئے واپس پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 14 جون کو دہشت گردوں نے کشمیر کے پلوامہ میں اورنگ زیب کا قتل کردیا تھا ۔ اس وقت غم سے نڈھال اورنگ زیب کے والد نے خود ہی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ حالانکہ دو مہینے بعد شہید اورنگ زیب کے گاوں سلانی میں ان کے تقریبا 50 دوست جمع



ہیں ، وہ خلیجی ممالک سے اچھی خاصی تنخواہ والی نوکریاں چھوڑ کرلوٹے ہیں اور ان سب کا مقصد اورنگ زیب کی موت کا بدلہ لینا ہے۔


محمد کرامت اور محمد تاج نے بتایا کہ انہوں نے اورنگ زیب کی موت کی خبر ملتے ہی نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔ کرامت نے کہا کہ سعودی عرب میں ایسے اچانک نوکری چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے ، لیکن ہم نے کسی طرح سے یہ کرلیا ۔ ہمارا ایک ہی مقصد ہے اور وہ اورنگ زیب کی موت کا بدلہ لینا ہے ۔

فوج میں نوکری کررہے اورنگ زیب کے بھائی محمد قاسم نے کہا کہ ان کے بھائی کی موت کیلئے دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیموں کو یہ کام کرنے کی ہدایت دینےو الے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی وارننگ اور کارروائی کے بعد بھی دہشت گرد بے خوف ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.