کانگریس کے کارگزار صدر و سابق وزیر نسیم خان کاوزیراعلی سے مطالبہ میں
ممبئی 25 جولائی (یو این آئی) ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں مسلم ریزرویشن پر پسرے سناٹے کو دور کرتے ہوئے کانگریس کے کار گزار صدر و سابق وزیر نسیم خان نے وزیر اعلی سے ملاقات کرتے ہوئے پسماندگی کی بنیاد پر دیئے گئے مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم ریزرویشن کی بحالی کے نسیم خان کے مطالبے سے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا موضوع ایک بار زیر بحث آسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سے
ملاقات کرتے ہوئے نیم خان نے اپنے مطالبات پر مبنی مکتوب بھی دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس اور این سی پی کی حکومت نے 2104 میں مرکزی حکومت کی تشکیل کردہ پھر کمیٹی ، رنگناتھ مشرا کمیٹی نیز ریاستی حکومت کی ڈاکٹر محمود الرحمان کمیٹی کی سفارشات کے تحت مسلمانوں کی مختلف برادریوں میں پائی جانے والی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے میں تعلیمی و سرکاری ملازمتوں میں 9جولائی 2014 کو ۵ فیصد ریزرویشن دینے کا فصیلہ کیا تھا اور 19/ جولائی 2014 کو اس کا آرڈینینس بھی جاری کر دیا A خصوصی پسماندہ طبقات کے زمرہ تھا۔