لکھنؤ:12دسمبر(یواین آئی)صدرجمہوریہ مرمو نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کے پاس 5 ڈی(ڈیمانڈ، ڈیمو گرافی، ڈیموکریسی، ڈیزائر و ڈریم) ہے جو ترقی کے سفر میں نفع بخش ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) لکھنو کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مرمو نے
کہا، " ایک دہائی قبل ہماری معیشت 11 ویں نمبر پر تھی۔ آج یہ پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندوستان دنیا کے نوجوان ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ یہاں کی 55 فیصد سے زیادہ آبادی 25 سال سے کم عمر کی ہے۔ ہندوستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے-