: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،2 اکتوبر (ذرائع) آسام اور میگھالیہ میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑیوں میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ آسام اور میگھالیہ
کے علاوہ تریپورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فی الحال کہیں سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیر کی شام تقریباً 6.15 بجے آیا۔ زلزلے کی شدت 5.2 تھی جسے خطرناک سطح قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔