: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں، 5 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پر دیش کانگریس کمیٹی نے ہفتے کے روز دفعہ 370 کی چوتھی سالگرہ پر یہاں احتجاج کرتے ہوئے ریاستی درجے کی بحالی
کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرس اٹھارکھے تھے جن پر ریاستی درجے کی بحالی، اراضی حقوق کا تحفظ وغیرہ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ اس موقع پر کمیٹی کے صدر و قار رسول وانی نے میڈیا کو بتایا: ہم آج کے دن کو یوم سیاہ
کے طور پر مناتے ہیں جموں و کشمیر میں کچھ بھی نہیں بدلا یہ نو سال سب سے بد حال برس تھے ۔ انہوں نے کہا: 'بی جے پی نے جو خوشحالی، ایجو کیشن، ہیلتھ وغیرہ میں بہتری کے وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے'۔ ان کا کہنا تھا: 'ملک میں ایسا نعرہ دیا گیا جیسے جموں و کشمیر پہلے ملک کا حصہ نہیں تھا دفعہ 370 ختم ہونے کے بعد ملک کا حصہ بن گیا جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں جموں و کشمیر پہلے بھی ملک کا حصہ تھا اور آج بھی ہے ۔