منیلا، 18 اکتوبر (ایجنسی) مشرقی فلپائن میں رات بارہ بجے کے بعد ریختر پیمانے پر 5 شدت کا زلزلہ آیا۔
امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز
فلپائن کے صوبہ سمار کے لوپ دے ویگا سے تین کلومیٹر شمال میں تھا۔
قطر نیوز ایجنسی نے مشرقی فلپائن میں زلزلہ کی رپورٹ میں بتایا کہ حکام نے زلزلہ سے ممکنہ ہلاکتوں یا نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی بیان جاری نہيں کیا ہے۔