ممبئی/21اپریل(ایجنسی) انڈرورلڈ ڈان ابو سلیم اب شادی کر کے گھ بسانہ چاہتاہے۔ تاہم اس کے لئے اسے 45 دنوں کا پیرول چاہئے ۔ ابو نے ضمانت کےلئے نوی ممبئی کے تجولہ جیل انتظامیہ کو عرضی دی ہے۔ ذرایع کے مطابق ، ابو سلیم اپنی گرل فرینڈ کوثر بہار سے 5 مئی کو نکاح کرے گا۔ اس کے بعد دعوت ولیمہ بھی دیا جاےگا۔ قابل ذکرہے کہ ڈان ابو سلیم کی عرضی کی ایک کاپی ممبرا پولیس اسٹیشن میں وریفکیشن کے لئے بھیجی گئی ہے۔ پولیس نے ڈا ن کی ہونے والی بیوی کوثربہار اور اس کے خاندان والوں سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ کوثر بہار کے بیان سے اس بات کی تصدیق ہو ئی ہے کہ 5 مئی کو سلیم ضمانت پر باہر آکر ان سے نکاح کرنا چاہتے ہیں۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">واض رہےکہ اس سے قبل ابو سلیم نے پیشہ سے وکیل ، کوثر بہار سے شادی کے تحت ٹاڈا کورٹ میں عرضی دی تھی، جسے کورٹ نے خارج کر دیا تھا ۔ کورٹ میں کرائم برانچ نے کہا تھا کہ وہ ابو سلیم کو شادی کرنے کےلئے ضمانت نہیں دے سکتے ، کیوں کہ اس سے اس کی سیکیورٹی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ ڈان سلیم کی محبت کی شروعات سال 2014 میں اس وقت ظاہر ہوئی تھی جب لکھنئو میں جعلی پاسپورٹ معاملہ میں پیشی کے درمیان ٹرین میں لے جاتے وقت فون پر ہی نکاح نامہ پڑھ کر نکاح ہوگیا تھا۔ ٹاڈا کورٹ نے اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد تفتیش کا حکم دیا تھا ، جس کی رپورٹ ٹھانے کرائم برانچ نے سیل بند لفافہ میں اپنی رپورٹ دی تھی۔ پولیس نے کہا تھا کہ کرائم برانچ کو ابو سلیم اور کوثربہار کی شادی کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔