نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) خواتین کے عالمی دن سے پہلے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والی 42 خواتین کو آج لوک ما تا اہلیہ بائی ہو لکر خاتون ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کملا انکی ہائی گھمنڈی رام گوائی ٹرسٹ نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2025 کے لیے مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے ان
خواتین کو اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال کھٹر ، محنت، روز گار اور نوجوانوں کے امور کے وزیر منسکھ مانڈویہ ، صحت کی وزیر مملکت انو پر یہ پٹیل ، بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر و نتھی سری نواسن اور لوک سبھا کے رکن منوج تیواری سمیت کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔