the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،6 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے4.12 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ یومیہ کیسز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے  وہیں تقریباََ چار ہزار مریضوں کی موت ہو گئی اس دوران بدھ کے روز 19 لاکھ 55 ہزار 733 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 25 لاکھ ، 13 ہزار 339 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یکم اپریل کو کورونا کے چار لاکھ 01 ہزار 933 کیسز درج کئے گئے جو دنیا بھر میں یومیہ کیسزمیں سب سے



زیادہ تھے۔ اس کے بعد تین دنوں کی جزوی گرواوٹ کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر 4.12 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج کئے گئے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،12،962 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 35،66،398 ہوگئی ہے ۔ وہیں 3،29،113 مریضوں کے صحتیاب ہونے سےاب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار 844 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی دوران 3980 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2،30،168 ہوگئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.