نئی دہلی، 2مئی (یو این آئی) راجدھانی کے جنوب۔مغربی ضلع کے کاپس ہیڑا میں سنیچر کو کورونا وائرس کا ایک بڑا ہاٹ اسپاٹ سامنے آیا ہے اور ایک ہی عمارت سے 41متاثرین معاملے نکلے ہیں۔
جنوب۔ مغربی ضلع مجسٹریٹ دفتر سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق کاپس ہیڑا میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے نزدیک ٹھیکے والی گلی کی ایک
عمارت میں کورونا کے 41متاثرین ملے ہیں۔ اس سے پہلے ایک شخص کے متاثرہ پائے جانے پر اس عمارت کو سیل کردیا گیا تھا۔
مرکزی حکومت نے پیر سے لاک ڈاون کے تیسرے مرحلہ کا اعلان کیا ہے جو 17مئی تک چلے گا۔ دہلی میں وائرس سے متاثرین کی تعداد کے پیش نظر اسے ریڈ زون میں رکھا گیا ہے اور اس دوران کوئی نرمی نہیں دی جائے گی۔