نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور مارچ تک ہر دن 40 کلو میٹر سڑک تعمیر کرنے کا نشانہ حاصل کرلیا جائے گا۔
مسٹر گڈکری نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ایک ماہ تک چلنے والی روڈ سیفٹی مہم کی شروعات کرنے کے بعد یہاں کہ
اکہ ملک میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے اور آئندہ دو ماہ میں ہر دن 40 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا نشانہ حاصل کرلیا جائے گا۔ مسٹر گڈکری کا اپنی گزشتہ مدت کار سے ہی یہ نشانہ حاصل کرنے کا خواب رہا ہے اور اس کے لئے وہ مسلسل کام کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مارچ میں 40 کلو میٹر ہر دن کے حساب سے سڑک تعمیر کا خواب پورا ہوجائے گا۔