نئی دہلی/20جون(ایجنسی) آندھراپردیش میں اپنی حکومت گنواچکے چندرابابو نائیڈو کو بی جے پی نے بڑی مصیبت دی ہے، انکے چار راجیہ سبھا ایم پی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں، جمعرات کو 3 راجیہ سبھا ایم پیز نے نائب صدر سے ملاقات کرکے کہا کہ انہیں ایک الگ گروپ کے طور پر تسلیم کیا جائے، بتادیں کہ ٹی ڈی پی کے راجیہ سبھا میں 6 ایم پی ہے، 4 ایم پی الگ
گروپ کے طور پر بی جے پی کے ساتھ جوڑنے کی اجازت مانگی ہے، لوک سبھا میں اکثریت کے ساتھ قابض بی جے پی کو راجیہ سبھا میں اکثریت کی ضرورت ہے، ایسے میں اگر یہ 4 ایم پی بی جے پی کے ساتھ جوڑے تو اسکی طاقت میں اور اضافہ ہوگا-
ٹی ڈی پی کے جن راجیہ سبھا ایم پی نے نائب صدر سےملاقات کی ہے ان میں وائی ایس چودھری، ٹی جی وینکٹیش، سی ایم رمیش اور جی موہن راؤ شامل ہے-