: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
میرٹھ/26ستمبر(ایجنسی) میرٹھ میڈیکل کالج میں پڑھنے والے ایک طلبہ اور طالب علم کے ساتھ لو جہاد کے نام پر بدسلوکی اور مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے، کچھ لوگوں نے گھر میں پڑھائی کررہے طالب علموں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے بھی شامتک دونوں کو پولیس
اسٹیشن میں بیٹھائے رکھا، طالب علموں سے مارپیٹ کرنے والوں نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر ہنگامہ کیا اور پولیس والوں کو دھمکایا، بعد میں پولیس نے طالب علموں کو بھی چھوڑ دیا، اس واقع میں پولیس کے کردار پر سوال اٹھنے کے بعد دو کانسٹبل ، ایک ہیڈ کانسٹبل اور ہوم گارڈ کے ایک جوان کو معطل کردیا گیا ہے-