نئی دہلی، 03 جون (یو این آئی ) کل حیدر آباد میں منعقد ہونے والے جی۔ 20 کے ہندوستان کی صدارت میں ہیلتھ ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں جنوبی
دنیا کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صحت و خاندانی
فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ میٹنگ کے دوران توجہ تحقیق اور ترقی اور فارما میں اختراع پر مرکوز رہے گی۔ صحت کے شعبے میں تحقیق اور اختراعات بشمول فارما، ویکسین ، علاج اور تشخیص پر روشنی ڈالی جائے گی۔