یروشلم،13 جولائی (ژنہوا) اتوار کے روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے 1207 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 38،670 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ آٹھ مریضوں کی اموات کی تعداد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 362 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کی تعداد 134 سے بڑھ کر151 ہوگئی ہے اور فی الحال 514 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔
حال ہی میں وائرس کے اضافہ کے باجود وزیر ٹرانپسورٹ گیری
ریگوے نے رات کے اوقات میں بسوں کی سروس پھرسے شروع کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ 94 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس مرض سےصحت مند ہونے والوں کی تعداد 19008 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 19300 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ اقدام مسٹر ریگوے نے دفاتر اور بس کمپنیوں میں موجود اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اٹھایا۔ فیصلے کے مطابق شہر کے راستوں پر مسافروں کی تعداد 32 تک محدود کردی گئی ہے۔
ژنہوا،اظ