جکارتہ ، 29 ستمبر (ایجنسی) انڈونیشیا میں جمعہ کو آئے زبردست زلزلے اور اس کے بعد سونامی کی زد میں آنے سے 380سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.5درج کی گئی۔ ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 7.5 درج کی گئی ۔بی بی سی نیوز کے مطابق مرنے والوں کی تعداد د سب سے زیادہ سولاویسی
جزیرے کے پالو شہر میں ہے،جہاں کل آئے تقریباً 10فٹ اونچی سمندری لہروں میں لوگ بہہ گئے۔وسطی سلاویسی میں واقع اوندتاعلاقائی ہسپتال کے ڈائریکٹر کمانگ اور سجندر، نے کہا کہ ابھی تک ہسپتال میں 30 افراد کے مر نے کی خبر ہے ۔ ان سب لوگوں کی موت کی وجہ جمعہ کو دوپہر کے بعد زلزلہ کے زبردست جھٹکے کو بتائی گئی ہے۔