نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 366161 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 3754 مریضوں کی موت ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد سے راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 353818 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں اس دوران ملک میں اب تک 17 کروڑ 1 لاکھ 76 ہزار 603 افراد کو پولیو کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 366161 نئے کیسز کی
آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہوگئی۔ وہیں 353818 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18671222 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3745237 ہے۔ اسی دوران 3754 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 82.39 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 16.53 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔