حیدرآباد۔ 24مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ ریاست کے بڑے شہروں میں ریاستی دارالحکومت کے خطوط پر بستی دواخانوں کا قیام عمل میں لایاجائے گا جہاں غریبوں کی مفت طبی ضروریات کی تکمیل کے
اقدامات کئے جاتے ہیں۔
اسمبلی میں بجٹ سیشن کے موقع پر مختلف ارکان کی جانب سے اس خصوص میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورنگل،کریم نگر،کھمم اور دیگر کارپوریشنس کے حدود میں بستی دواخانے قائم کئے جائیں گے۔