شملہ/27ڈسمبر(ایجنسی) ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں جمعرات کو صبح بس پلٹنے سے قریب 35 طالب علم جمعرات کو زخمی ہوگئے، کمپیوٹر سینٹر کے یہ طالب علم جمعرات کو دھرمشالہ میں منعقد پی ایم مودی کی ریلی میں شامل ہونے جارہے تھے، ضلع کے ایک اہکار نے یہ معلومات
دی.
لنج سی ایچ سی میں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ سبھی زخمیوں کی عمر 20 سے 24 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ زخمیوں کو ٹانڈہ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔