تہران، 04 اپریل (یواین آئی)خلیج فارس کے ممالک میں کرونا وائرس (کووڈ۔
19)سے سب سے زیادہ متاثر ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 2560 نئے معاملے سامنے آنے کے
ساتھ ہی اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 55743 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر3452 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت وطبی تعلیم کی جانب سے سنیچر کو جاری اعدادوشمار میں یہ اطلاع دی گئی۔