حیدرآباد،23مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاست میں آج تک کورونا وائرس سے 33 افراد متاثر ہوئے ہیں لیکن ان تمام کی صحت مستحکم ہے اور دو تین
دن بعد ان میں چند مریضوں کو ڈسچارج کردیا جائے گا ۔
33 مریضوں میں صرف دو ایسے ہیں جنھیں یہ وائرس دوسرے شخص سے منتقل ہوا ہے جن میں کریم نگر اور حیدرآباد کے ایک ایک شخص شامل ہیں ۔