نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 310 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے
اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے ملک میں اب تک 2,20,67,07,591 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں پیر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,90,054 ہو گئی ہے۔