كاٹھمنڈو، یکم اپریل (ایجنسی) نیپال کے جنوبی حصے میں اتوار کو آنے والے خطرناک طوفان میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 31 سے زیادہ ہو گئی ہے اور 400 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
start;">روزنامہ کاٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق باڑہ اور پرسا اضلاع کے متاثرہ دیہات میں امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے کیونکہ رات میں ان علاقوں تک پہنچنا مشکل تھا۔ باڑہ ضلع افسر راجیش پوڈیل نے کہا کہ "ہم امداد اور راحت رسانی کے لئے دستیاب وسائل اور مقامی نمائندوں کے ساتھ کوآرڈنیشن سے کام کر رہے ہیں ۔