: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/2مئی(ایجنسی) جہاز میں ان-فلائٹ کنیکٹوٹی کے ذریعے کالنگ اور ڈیٹا سروس کی سہولت دستیاب ہونے میں ابھی تین سے چار ماہ کا وقت لگے گا. ایوی ایشن کی وزارت کے مطابق منگل کو ہوئی میٹنگ میں ٹیلی کمیشن نے ٹرائی کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز کی منظوری دے دی ہے اس کی منظوری کے ساتھ اب ایئر لائنز اور ٹیلی سروس
پروواڈر مسافروں کو ہندوستانی ایئر اسپیس میں وائس کال اور ڈیٹا سروس کی سہولت فراہم کر سکیں گے. وزارت کے مطابق گائیڈلائن کے تحت ہوائی جہاز کے 3000 میٹر کی اونچائی پر پہنچتے ہی وائس کال اور ڈیٹا سروس کی سہولت مسافروں کے لئے دستیاب ہو جائے گی. وزارت کا اندازہ ہے کہ ان فلائٹ كنیکٹوٹی سسٹم کو ستمبر تک مکمل طور پر شروع کر دیا جائے گا.