حیدرآباد20مئی (یواین آئی)غریب افراد کو ڈبل بیڈروم کے مکانات کی فراہمی کی تلنگانہ حکومت کی اسکیم کے سلسلہ میں وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے جائزہ اجلاس منعقد کیاجس میں انہوں نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے حدود میں ایسے مکانات کی تعمیراور
ان کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیرموصوف نے ان مکانات کی تعمیر کے کاموں میں مزید تیزی پیداکرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہاکہ شہر حیدرآباد کے کئی مقامات پر ایسے مکانات کی 80فیصد تعمیر کا کام مکمل کرلیاگیاہے اور بعض استفادہ کنندگان کو یہ مکانات حوالے بھی کردیئے گئے ہیں۔