: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کریم نگر، 27 نومبر (ذرائع) بی آر ایس کے کارگزار صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں کوئی بھی بے گھر شخص مکانات کے بغیر نہیں ہونا چاہئے اور پارٹی کی تیسری میعاد میں تمام مستحق لوگوں کے لئے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر
کرنے کا تیقن دیا- راما راؤ نے اتوار کو چوپا ڈانڈی میں روڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جس نے گزشتہ ساڑھے 9 سالوں میں مختلف فلاحی اسکیموں کے آغاز کے ساتھ تمام محاذوں پر زبردست ترقی کی ہے، اگر کانگریس کو ووٹ دیا گیا تو وہ مشکلات سے دوچار ہوجائیں گے-