نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 287 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت ہو گئی ہے دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1317 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ملک میں اب تک 2,20,67,11,869 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 297 کم ہو کر 3,925 رہ گئی ہے۔