طرابلس، 13 نومبر (رائٹر) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغربی علاقے میں 28 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے جسم پر گولیو ں اور اذیتوں کے نشان ہیں۔
ایک مقامی انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں
اس علاقے میں باغی گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی۔
لیبیا کے قومی انسانی حقوق تنظیم کے احمد حمزه نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد حکومت سےجڑے اتحادی افواج کی مخالفت کرنے والےعسکریت پسند تھے ۔