نئی دہلی، 28 نومبر (یو این آئی) وزارت خواتین و بهبود اطفال کی چائلڈ میرج فری انڈیا مہم کی کا اپیل پر غیر سرکاری تنظیموں کے اتحاد ”جسٹ رائٹس فار چلڈرن (جے
آرسی ) الائنس کی شراکت دار تنظیموں نے ایک مہم شروع کی ہے اسے ملک کی 26 ریاستوں کے 50,000 گاوں میں بچپن کی شادی کو
ختم کرنے کے لیے بیداری اور عہد لینے کے پروگراموں کو بے مثال حمایت حاصل ہوئی ہے ملک کے 416 اضلاع میں منعقد ہونے والے ان پروگراموں میں لاکھوں عام لوگ اسکولی طلباء کی معیت میں ڈھول کے ساتھ مشعلوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور اس مہم کی حمایت کرتے ہوئے چائلڈ میرج فری انڈیا بنانے کا حلف لیا۔