ممبئی، 29 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکنا تھ شنڈے نے سنیچر کو میسی میٹرو میں بزرگ شہریوں، معذور افراد اور طلباء کے لیے 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا۔
مسٹر شنڈے نے کہا کہ ان زمروں
سے تعلق رکھنے والے افراد یکم مئی سے ممبئی میٹرو میں رعایتی نرخوں پر سفر کر کے 25 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ ممبئی 1 نیشنل کا من موبلٹی کارڈ استعمال کرنے والے ان زمروں کے ہزاروں مسافروں کو یہ رعایت ملے گی۔