حیدر آباد 21 دسمبر (یو این آئی) بی آرایس کے دور میں ریاست میں 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی پر تلنگانہ اسمبلی میں آج وزیر عمارات و شوارع کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور بی آرایس کے رکن اسمبلی و پارٹی کے کارگزار صدر تارک را مار او کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
ایوان میں رعیتو بھروسہ اسکیم پر
مختصر مباحث کے دوران کومٹ ریڈی نے تنقیدی ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس دور میں سب اسٹیشن لاک بکس میں بجلی کی 10 گھنٹے سپلائی کو ہی ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے تارک را مار او کو چیالنج کیا کہ وہ اپنے اس بیان سے دستبردار ہو جائیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے 24 گھنٹے بجلی فراہم کی ہے۔