نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,329 ایکٹیو معاملے رپورٹ ہوئے اور ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان 27 مریضوں کی
موت ہوگئی اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 487 افراد کو ویکسینیشن دی گئی ملک میں اب تک 2,20,66,27,758 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔